حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماورا حسین کی اپنے شوہر امیر گیلانی کے ساتھ کینیڈا میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔امیر گیلانی اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے میں سے ایک ہیں جنہوں نے رواں سال شادی کی تھی۔ اس جوڑی نے ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
معروف اداکارہ ماورا حسین کے 9.8ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں جبکہ امیر گیلانی بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یہ جوڑا اس وقت کینیڈا میں موجود ہے اور ماورا نے اس سفر کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا کہ”کینیڈین ہنی مون ود مائی کینیڈین لڑکے“۔ماورا حسین اور امیر گیلانی کی تصاویر پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
ماروا حسین نے حال ہی میں کہا تھا کہ میں خاندانی ورثے کی قدر نہیں جانتی تھی اور اپنی ساس کے جوڑے کے ساتھ ساتھ امیر کی دادی کے زیورات اپنی شادی میں پہننا پسند کرتی تھیں۔ماورا حسین نے کہا تھا کہ میں اب ان چیزوں کی قدر کرتی ہوں اور اپنی ہونے والی بیٹی یا بہو کو دینا چاہوں گی۔انہوں نے نئی دلہنوں کو مشورہ دیا تھا کہ تمام دلہنیں ایسی چیزیں پہنیں اور خریدیں جو وہ برداشت کر سکیں۔ قیمت کے ٹیگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آپ دلہن ہیں جو بھی پہنیں گی اچھا لگے گا۔