ایشیائی فٹبال ایوارڈز د،سالم الدوسری دوسری بار فٹبالر آف دی ایئر قرار

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایشیائی فٹ بال ایوارڈز دکا انعقاد کیا گیا،سعودی پلیئر سالم الدوسری دوسری بار فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ جاپان کی ہانا ٹاکاہاشی کو خواتین پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا۔ سالم الدوسری نے قطر کے اکرام عفیف اور ملیشیا کے عارف ایمان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سعودی عرب، جاپان اور شمالی کوریا کے کھلاڑی نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف فٹبالر سالم الدوسری کو دوسری بار ایشین پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ جاپان کی ہانا ٹاکاہاشی کو خواتین کے شعبے میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب ریاض میں منعقد ہوئی۔ الدوسری، جنہوں نے اپنی ٹیم کو تیسرے مسلسل فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، نے یہ اعزاز 2022 کے بعد ایک بار پھر حاصل کیا۔ انہوں نے قطر کے اکرام عفیف اور ملیشیا کے عارف ایمان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے الہلال کلب سے تعلق رکھنے والے سالم الدوسری نے کہا میں اس اعزاز کے لیے شکر گزار ہوں۔

دوسری بار یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے خاص لمحہ ہے کیونکہ اس کے پیچھے سخت محنت شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی اعزازات سے زیادہ خوشی ٹیم کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں ہے، لیکن یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کی اجتماعی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔سالم الدوسری کا یہ ساتواں موقع ہے جب کسی سعودی کھلاڑی نے ایشین پلیئر آف دی ایئر کی ٹرافی جیتی۔ اس سلسلے کا آغاز 1994 میں سعید الاوعیران سے ہوا تھا۔خواتین کے ایوارڈ میں جاپان کی ہانا ٹاکاہاشی نے آسٹریلیا کی ہولی مک نامارا اور چین کی وانگ شوانگ کو شکست دی۔

ٹاکاہاشی کا کہنا تھا کہبب یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آئندہ سال ہونے والے ویمنز ایشین کپ کے لیے میرا ہدف جاپان کی قومی ٹیم میں جگہ بنانا اور ملک کے لیے بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔اس موقع پر شمالی کوریا کے ری سونگ ہو کو کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا، جنہوں نے گزشتہ سال کولمبیا میں اپنی ٹیم کو انڈر-20 ویمنز ورلڈ کپ جتوایا تھا۔پیرس سینٹ جرمین کے جنوبی کوریائی اسٹار لی کانگ اِن کو انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا، جبکہ خواتین کے بین الاقوامی کھلاڑی کا ایوارڈ چیلسیا کلب سے وابستہ جاپان کی مائیکا ہامانوکو ملا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.