پاک افغان حکام مذاکرات کی میز پر، دونوں ممالک میں عارضی سیز فائر کا اعلان

حال نیوز۔۔۔۔۔۔گزشتہ کئی دنوں سے جاری کشیدگی کے بعد آخر کار پاکستان اور افغانستان مذاکرات کی میز پر آ گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کیلئے عارضی بنیادوں پر اتفاق کر لیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ دوحہ مذاکرات کے اختتام تک سیز فائر برقرار رہے گا۔ پاکستان اور افغانستان حکام میں اتفاق کر لیا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے، جس کا اعلان سفارتی ذرائع نے کیا۔ اس فیصلے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہونے کی توقع ہے۔قطر میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز گزشتہ روز متوقع تھا۔

قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں افغان طالبان کے وفد کی قیادت وزیرِ دفاع ملا یعقوب اور پاکستانی وفد کی قیادت سینئر سیکیورٹی حکام کریں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے سفر کی اجازت نہ ملنے کے باعث طالبان حکومت نے اپنے وفد میں تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے 15 اکتوبر کو افغان طالبان کی سیز فائر کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل کی کوششیں جاری رکھی جا رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں اطراف مخلصانہ طور پر بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد ترجمان طالبان حکومت نے ’ایکس‘ پر اعلان کیا کہ افغان فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جنگ بندی کی پاسداری کریں گے، جب تک کہ کوئی جارحیت نہ کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.