اے آئی میں بڑھتی سرمایہ کاری، میٹا نے ڈیٹا سینٹر قائم کرنیکا اعلان

حال نیوز۔۔۔۔۔اے آئی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری کے باعث میٹا نے اپنا ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میٹا پلیٹ فارمزنے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 1.5ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے ایک نیا ڈیٹا سینٹر تعمیر کرے گی جو 2028تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ منصوبہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے انفراسٹرکچر میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔کمپنی کے مطابق ایل پاسو میں قائم کیا جانے والا یہ ڈیٹا سینٹر صرف قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر چلایا جائے گا اور اس میں جدید واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی اثرات میں کمی لائی جا سکے۔

یہ عمارت میٹا کی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنی اے آئی سے چلنے والی مصنوعات جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور میٹاورس منصوبوں کے لیے پروسیسنگ پاور میں اضافہ کرنا ہے۔میٹا گزشتہ چند برسوں سے امریکہ بھر میں نئے ڈیٹا سینٹرز تعمیر کر رہی ہے تاکہ اے آئی ماڈلز کی تربیت اور ڈیجیٹل تجربات کی بڑھتی توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.