حال نیوز۔۔۔۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی جانب سے سات رافیل طیاروں کی تباہی یاد دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر نے ایک بار پھر حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کے کے سات طیارے گرنے کا ذکر کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اب تک 8جنگیں رکوا چکا ہوں۔ بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7طیارے گرائے گئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے مجھے کہا تھا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں۔امریکی صدر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اشارہ اس ممکنہ ایٹمی جنگ کی جانب تھا جو بھارت اور پاکستان کے درمیان چھڑنے کے قریب تھی۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے جنگیں روکنا پسند ہے، تجارت کو جنگیں روکنے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنا تھا کہ آٹھ ماہ میں 8جنگیں روکیں مگر پھر بھی نوبیل انعام مجھے نہیں ملا، ہوسکتا ہے اگلاسال بہتر ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں یوکرین جنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملاقات کے دوران میں جذباتی ہو گئے تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ“آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔”ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چھ جنگیں تجارتی محصولات کے ذریعے روکیں، جنہیں انہوں نے امریکی سلامتی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔انہوں نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران طیارے گرائے جانے کا ذکر چھیڑا اور کہا کہ اس وقت دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔“میں نے دونوں فریقین کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکا تجارت بند کر دے گا۔میں نے آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں رکوا دیں، لیکن پھر بھی مجھے نوبیل انعام نہیں دیا گیا۔