پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، زیر سمندر کیبل مرمت کر دی گئی

حال نیوز۔۔۔۔۔پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہو گئی، زیر سمندر متاثر ہونے والی کیبل کی مرمت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے زیرِ سمندر کیبل میں نصب ایک ریپیٹر کی مرمت مکمل کر لی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی تھی۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ صارفین، جو پہلے ہی بالائی پنجاب اور وفاقی دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں سیاسی نوعیت کے امن و امان کے مسائل کے باعث سروس میں خلل کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کچھ گھنٹوں کے لیے مزید سست رفتار انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق کمپنی کی ایک زیرِ سمندر کیبل میں موجود خرابی کو دور کرنے کے لیے مرمت کے کام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت انجام دی جائے گی۔ ترجمان پی ٹی سی ایل عامر پاشا کے مطابق مرمتی عمل 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوا تھا اور کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال کر دی گئی ہے۔

سرکاری ملکیت میں چلنے والا پی ٹی سی ایل 3 زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل نیٹ ورکس کا انتظام کرتا ہے جو پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرتے ہیں،ملک کو انٹرنیٹ فراہم کرنے والے کل 6 زیرِ سمندر کیبل سسٹمز میں پی ٹی سی ایل کے تین سسٹم، ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 2، اور سائبر انٹرنیٹ سروسز کی پیِیس کیبل شامل ہیں،ان زیر سمندر کیبل سسٹمز کی مجموعی صلاحیت 13 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ہے، جب کہ قومی سطح پر استعمال 7 سے 8 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.