حال نیوز۔۔۔۔۔افواج پاکستان نے سرحدی شہر چمن اسپن بولدک میں طالبان اورفتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے،دہشتگردوں نے تین مقامات پر حملہ کیا جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے دیہات اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا،گیارہ اور بارہ اکتوبر کی درمیانی رات سے اب تک دو سو سے زائد طالبان اور ان کے معاون دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ دہشتگردوں نے افغانستان کی طرف سے پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی دھماکے سے اڑا دیاجو اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان طالبان تجارت اور عوامی آمدورفت کے مخالف ہیں۔
پاک فوج نے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی،جوابی کارروائی میں 8پوسٹیں اور 6ٹینک بمعہ عملہ تباہ کیے گئے جبکہ متعدد دہشتگرد ہلاک اور امریکی ساختہ اسلحہ قبضے میں لیا گیا۔اسپن بولدک چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی اشتعال انگیزی پرپاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کیبعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی ہے،شکست خوردہ طالبان سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیوز جاری کر رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
پاک فوج افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کابھرپور اور توقع سیبڑھ کرجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم سیکٹر میں اس وقت صورتحال پرامن ہے تاہم اسپن بولدک میں مزید دہشتگردوں کیجمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں بھی افغانستان کو بھرپورجواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کی حدود میں تین کلومیٹر اندر واقع غزنالی پوسٹ تباہ کی گئی،افغان طالبان فوجی جوابی حملے میں غزنالی پوسٹ اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔12/11اکتوبر کے درمیانی رات فوج کی مثر کارروائیوں سیاب تک سرحد پارطالبان کیمتعدد ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں، پاک فوج نے 21افغان طالبان پوسٹیں عارضی طورپرقبضے میں لیں جبکہ دہشتگردوں کے کئی تربیتی کیمپ ناکارہ بنائے۔