حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کے کھل نائیک سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایک ٹائم ایسا بھی آیا تھا کہ میں نے خود کو مرتے ہوئے دیکھا۔ نشے نے میری زندگی مکمل طور پر تباہ کر دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بولی وڈ بابا کا کہنا تھا کہ ماضی میں نشے کی عادت میں وہ اس قدر غرق ہو چکے تھے کہ انہیں احساس ہونے لگا تھا کہ وہ نشے کی وجہ سے مر جائیں گے۔شوبز ویب سائٹ بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق سنجے دت کی نشے کی لت سے متعلق باتیں کرنے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی عادت سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے دکھائی دیے۔
سنجے دت کا کہنا تھا کہ ہر طرح کا مسلسل نشہ کرتے وقت وہ ایک وقت میں اتنے کمزور ہو گئے تھے کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ مر جائیں گے۔سنجے دت کا کہنا تھا تھا کہ انہوں نے خود کو مرتے ہوئے دیکھا، وہ چھپنے، بھاگنے اور لوگوں کے طعنوں سے تنگ آ چکے تھے۔ وہ بیمار رہنے لگئے تھے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں محسوس ہونے لگا کہ انہیں اپنے خاندان کی مدد چاہیے اور پھر وہ خاندان کے قریب ہوا۔بالی وڈ کے کھل نائیک نے نے ورزش کرنے کے فوائد پر زور دیا اور کہا کہ ورزش سے بہتر کوئی چیز نہیں، یہ ایک ایسی توانائی دیتی ہے جو کسی نشے سے بہتر ہے، زندگی سے بڑھ کر کوئی نشہ نہیں۔
ماضی کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ جو ان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجے بہت خیال رکھنے والے شخص ہیں، وہ انہیں 6سال کی عمر سے جانتی ہیں، وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتے تھے، ان کے لباس پر تبصرے کرتے تھے، انہیں جلد سونے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا کہتے تھے۔کہا جاتا ہے کہ سنجے دت کو نشے کی لت 1980کے بعد اس وقت پڑی جب ان کی ماں مشہور اداکارہ نرگس شدید بیمار ہوکر انتقال کر گئی تھیں۔اس صدمے نے انہیں نشے کی طرف دھکیلا، انہوں نے نشے سے جان چھڑانے کے لیے بھارت اور باہر کئی بار بحالی کے پروگراموں میں حصہ لیا اور آہستہ آہستہ اپنی زندگی اور کیریئر کو سنبھالا۔