ایمن خان نے شادی کے بعد اپنی مرضی سے شوبز انڈسٹری چھوڑی، منیب بٹ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ انکی اہلکار ایمن خان نے شادی کے بعد اپنی مرضی سے شوبز انڈسٹری کو چھوڑا تھا ان کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ایمن منیب اسکرین سے دور کیوں ہیں، اس کی وجہ ان کے شوہر و اداکار منیب بٹ نے بتادی۔حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ایمن خان جتنی خود مختار ہے، میں ذبردستی اس سے کوئی کام نہیں کروا سکتا جب تک اس کی اپنی مرضی شامل نہ ہو، اور یہ ہمارے دین میں بھی نہیں ہے کہ اپنی بیوی پر اپنی مرضی تھوپیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام باقی کام سے الگ ہے، کیونکہ جب ہمارے پروجیکٹ پر کام چل رہا ہوتا ہے تو 50سے 60دن بیحد مصروف رہتے ہیں، 10سے 12گھنٹے شوٹ ہوتا ہے، پھر اپنے آپ پر بھی توجہ دینی ہوتی ہے ایسے میں بچے نظر انداز ہو جاتے ہیں۔

منیب بٹ کے مطابق میرا ماننا ہے کہ بچوں پر ہم خود توجہ دیں، گھریلو ملازمہ سے ان کی تربیت کے کام نہ لیں کیونکہ آج ہم جو انویسٹ کریں گے کل وہی ہمیں ریٹرن ملے گا۔ میں نے کئی ایسے کیسز دیکھے ہیں جہاں بچے بڑے ہونے کے بعد ماں باپ کو وقت نہیں دیتے، خرچہ تو اٹھا لیں گے لیکن ان کے ساتھ بیٹھنے کا وقت نہیں ہوگا۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2بیٹیوں کے بعد ہر ماں باپ کی طرح میری بھی خواہش تھی کہ میرا بیٹا ہو لیکن بیٹی ہوئی اور اس پر مجھے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جن سالوں میں بیٹیاں پیدا ہوئیں، وہ سال میری زندگی کے سب سے بہترین سال رہے۔ اللہ نے بیٹی سے نوازا اس پر بھی میں شکر گزار ہوں کیونکہ بیٹیاں اپنے نصیب خود لکھوا کے آتی ہیں، میں نے ان کے نصیب سے اپنی قسمت بدلتے دیکھی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بیٹا ہوتا تو شاید اس کے اتنے نخرے نہ اٹھاتا جتنے بیٹیوں کے اٹھاتا ہوں کیونکہ بیٹے کو یہ سکھانا ہوتا ہے کہ اسے مستقبل میں زمانے کی سختیاں برداشت کرنی ہے، اس کا کام بیٹیوں کے مقابلے میں زیادہ محنت طلب ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.