حال نیوز۔۔۔۔۔فلم شائقین کو فواد اور ماہرہ کی جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار تھا جو اب ختم ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ہوجائے تیار، ایک بار پھر یہ جوڑی مداحوں سے ملنے آ رہی ہے۔مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی رومانوی فلم نیلوفر 4برس بعد بلآخر سنیما گھروں کی زینب بننے والی ہے۔
فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کب ریلیز کی جائے گی، تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر 1منٹ 38سیکنڈ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ یہ فلم 28نومبر 2025کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم نیلوفر میں فواد خان اور ماہرہ خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں مدیحہ امام، ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر شید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، راشید فاروق، چاند بریل، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد شامل ہیں۔فلم کا ٹریلر سامنے آتے ہی مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے۔