حال نیوز۔۔۔۔۔ برطانیہ کے تعاون سے سعودی عرب کی جامعات کے 30طالب علموں نے لندن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس انجینئرنگ بوٹ کیمپ میں شرکت کے بعد گریجویشن مکمل کی ہے۔نیہ کیمپ سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی(سدایا)اور آکسفورڈ یونیورسٹی نے مل کر شروع کیا تھا۔اس پروگرام میں وہ نوجوان شامل تھے جن کے پاس مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین میں بیچلر یا ماسٹرکی ڈگری تھی۔
شرکا نے ٹینسورفلو اینڈ پائی ٹارچ فریم ورکس کے علاو YOLOاور ہگنگ فیس جیسی ٹیکنالوجی کا عملی تجربہ حاصل کیا۔اس کورس کے دوران شرکا کو بین الاقوامی ماہرین کی رہنمائی میں کمپیوٹر وژن، دقیق تحقیق اور مستقبل بینی کے ماڈل استعمال کر کے جدید مہارتیں سکھائی گئیں۔اس کیمپ کے پہلے مرحلے کا انتظام ورچوئل کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے اور پروگرام کے آخری تین ہفتوں کے دوران شرکا کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تربیت دی گئی۔
یہ انیشیٹِیو سعودی عرب کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی کے اس مشن کے لیے تعاون فراہم کرنے کے لیے تھا جس کا مقصد شہریوں کی مہارتوں کو بڑھانا اورانھیں سعودی عرب کے وژن 2030کے نصب العین کے تحت طے کردہ ڈیجیٹل تبدیلی کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ سعودی گریجویٹس عالمی مسابقت میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔