بابر اعظم ایک عظیم کرکٹر ہیں ہمارا ہدف ان کی وکٹ لینا ہے، مارکرم

حال نیوز۔۔۔۔۔ساؤتھ افریقہ کے کپتان مارکرم نے بابر اعظم کو عظیم کرکٹر قرار دے دیا۔ مارکرم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی وکٹ لینا ہمارا ہدف ہے۔ تفصیلات کا مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی وکٹ حاصل کرنا اُن کی ٹیم کے لیے سب سے اہم ہدف ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پری میچ پریس کانفرنس کے دوران مارکرم نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں، اُن کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، وہ عالمی معیار کے بلے باز ہیں۔جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں اور اُن کی ٹیم نے اس چیلنج کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق اسپن بولنگ پر خصوصی کام کیا ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گزشتہ سیزن میں ہماری ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تھی اور ہم نئے سیزن میں اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے ٹیمبا باووما کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیڈر ہیں، ہم اُن کی کمی ضرور محسوس کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.