حال نیوز۔۔۔۔۔آئمہ بیگ کے زین احمد سے اختلافات، گلوکارہ کے نئے بیان نے مشکلات بڑھا دیں۔ تفیصلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد فیشن ڈیزائنر نے علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد مبہم وضاحتی جاری کرتے ہوئے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ میں مسئلہ ہوگیا تھا۔دونوں کی جانب سے مبہم انداز میں وضاحتیں کرنے سے قبل آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد نے گلوکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا جب انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر کو فالو کر رکھا تھا اور ان کے اکاونٹ پر شادی کی تصاویر بھی موجود تھیں۔شوہر زین احمد کی جانب سے گلوکارہ کو ان فالو کیے جانے کے اسکرین شاٹس سامنے آنے کے بعد افواہیں پھیلیں کہ دونوں میں اختلافات ہیں اور مبینہ طور پر دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ایسی افواہیں پھیلنے کے بعد آئمہ بیگ نے مبہم اسٹوری شیئر کی، جس سے ان کے اور شوہر کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مزید تقویت ملی۔
آئمہ بیگ نے مبہم اسٹوری میں افواہوں کا ذکر کیے بغیر لکھا کہ آپ سب صحیح کہ رہے ہیں لیکن انہیں دوسروں کو سننا چاہیے تھا۔تاہم بعد ازاں ان کے شوہر زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعوی کیا کہ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ میں کوئی مسئلہ ہوگیا تھا، جس وجہ سے ان کی چند پوسٹس بھی ڈیلیٹ ہوگئیں۔زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کا اکاؤنٹ مسائل کا شکار ہوگیا تھا، ان کی کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئیں اور اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات ملے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔