فاطمہ خان سے میرا تعلق نہیں رہا،اہلیہ ایمان کو مجھ پر مکمل اعتماد ہے، رجب بٹ

حال نیوز۔۔۔۔۔پاکستان کے معروف یوٹیوبر و ولاگر رجب بٹ جو کہ اس وقت گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں کی اہلیہ ایمان اپنے شوہر کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ جو اپنی متنازعہ رائے، جھگڑوں اور قانونی کیسز کے باعث پہلے ہی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔رجب بٹ ان دنوں پاکستان سے باہر، برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ان پر مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور کھل کر مشکل سوالات کے جواب دیئے۔رجب بٹ سے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے ساتھ منسوب افواہوں پر بھی سوال کیا گیا۔ یاد رہے کہ فاطمہ خان نے کچھ عرصہ قبل دعوی کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ تعلق رہا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے چند تحائف بھی عوام کے سامنے پیش کیے تھے۔ تاہم رجب بٹ نے اسکی سختی سے تردید کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ کے پاس کوئی ثبوت، پیغامات یا رسیدیں موجود نہیں، لہذا تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر رجب بٹ سے فاطمہ خان کے الزامات کے حوالے سے جب ان کی بیوی ایمان کے ردِعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایمان کو ان سب باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ رجب کا کہنا تھا کہ ایمان جانتی ہیں کہ ہمارے رشتے میں ان کی کیا اہمیت ہے، وہ کبھی خود کوغیر محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور نہ ہی ایسی باتوں سے متاثر ہوتی ہیں۔

رجب بٹ نے اپنے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کو ان پر مکمل اعتماد ہیاورچاہے حالات جیسے بھی ہوں وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔رجب بٹ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے اعتماد کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ اب بھی اس تنازع پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.