خوبرو اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر کا زیب تن کا گیا بولڈ لباس تنقید کی زد میں

حال نیوز۔۔۔۔۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر کا زیب تن کا گیا بولڈ لباس تنقید کی زد میں میں آگیا۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نازش جہانگیر بولڈ لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا نشانہ بن گئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے بیرون ملک ٹرپ اور مختلف ایونٹس کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بولڈ اور بغیر آستینوں والے لباس میں نظر آرہی ہیں۔

خوبرو اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہہ چکی ہیں کہ وہ کبھی بھی بیحد کھلے یا بغیر آستینوں کے کپڑے نہیں پہنتیں۔انہوں نے گزشتہ تین برسوں سے اپنی حدود قائم رکھی ہے اور آئندہ بھی ان پر قائم رہیں گی۔ تاہم حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ حدود تو تھیں مگر شہرت کیلئے سب بدل گیا، ایک اور نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو خود اپنی باتوں کی نفی کرتے ہیں، جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ یادداشت کمزور لگتی ہے۔دوسری جانب، نازش کے کچھ مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لباس کا انتخاب ذاتی معاملہ ہے اور وقت کے ساتھ کسی کے نظریات یا ترجیحات میں تبدیلی آنا فطری بات ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.