حال نیوز۔۔۔۔۔بھارت کی معروف اور خوبصورت اداکارہ انوشکار شرما اور انڈین اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب اٹلی کے شہر روم میں جس جگہ منعقد کی گئی تھی شادی سے ایک روز قبل تمام تر تیاریاں بارش کی نذر ہو گئی تھی جس کی وجہ سے شادی کی تقریب کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کر پڑا۔ تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے پیچھے چھپی ایک حیرت انگیز کہانی اب سامنے آئی ہے۔دونوں کی اٹلی میں ہونے والی شادی کا مکمل انتظام ایک رات پہلے موسلا دھار بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد انتظامی ٹیم کو راتوں رات وینیو تبدیل کرنا پڑا۔
انوشکا اور ویرات کی شادی کی کوریج کرنے والے فوٹو گرافر وشال پنجابی نے انکشاف کیا کہ شادی سے ایک دن پہلے تیار کیا گیا پورا منڈپ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن پوری رات جاگ کر کام کرتی رہیں اور انہوں نے ہی رات بھر میں سارا سیٹ اپ دوسری جگہ منتقل کیا۔وشال کا کہنا تھا کہ اس پریشان کن صورت حال کے باوجود ویرات اور انوشکا پوری طرح پرسکون رہے، کیونکہ انہوں نے اپنے ویڈنگ پلانرز پر مکمل بھروسہ کیا ہوا تھا۔
شادی کے بندھن میں جوڑنے والے جوڑے نے پہلے منڈپ کو دیکھا تک نہیں تھا، جس سے ان کے منتظمین پر اعتماد کا اندازہ ہوتا ہے۔وشال کا کہنا تھا کہ جب میں شادی کے دن وہاں پہنچا تو انوشکا اور ویرات نہ مجھے جانتے تھے نہ میرے کام کو۔ لیکن انہوں نے مجھے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور کہا ہمیں نہیں معلوم آپ کیا کرتے ہیں، لیکن اگر آپ یہاں ہیں تو یقینا آپ نے اچھا کام کیا ہوگا۔
فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹی سی پرائیویٹ تقریب تھی، لیکن دونوں ہی فطری طور پر بہت اچھے اور پیارے لوگ ہیں۔ انہوں نے سب پر اعتماد کیا اور ہمیں مکمل آزادی دی۔یہ انکشافات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کے انتظامات میں پیشہ ورانہ مدد پر بھروسہ کیا، اور مشکل حالات میں بھی پرسکون رہے۔ ان کی یہ شادی آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں تازہ ہے۔