حال نیوز۔۔۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم سے سابق کپتان و فاسٹ باؤلر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے عظیم کرکٹ ایک ہی ہیں وہ عمران خان ہیں۔ سابقہ فاسٹ باؤلر کے اس بیان کے بعد دنیا بھر کی میڈیا میں ہلچل مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے تمام بحث کو ختم کرتے ہوئے واضح طور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عمران خان جیسا کرکٹر کبھی پیدا نہیں کیا، ملکی تاریخ کا سب سے عظیم کرکٹر ایک ہی ہے، اور وہ ہے سب کے کپتان عمران خان، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اب یہ بحث ختم کر دی جائے۔وسیم اکرم کے بیان نے میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس پر مداحوں اور سابق کھلاڑیوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔وسیم اکرم بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری کرکٹ میں کامیابیوں کے پیچھے سب سے بڑا کردار عمران خان کا تھا، وہ بہترین کپتان تھے جن کے ماتحت میں نے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بحیثیت کپتان ہمیں اعتماد دیا، خود مثال قائم کی اور ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنا سکھیا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر عمران خان کو قدرتی ٹیلنٹ کا حامل کہتے ہیں، مگر عمران خان نے سب کچھ محنت اور عزم سے حاصل کیا، وہ قدرتی ٹیلنٹ والے نہیں تھے، انہوں نے انتھک محنت کی، اپنا بولنگ ایکشن بھی مکمل طور پر تبدیل کیا جو مہینوں لگاتا ہے اور اکثر کامیاب نہیں ہوتا، مگر انہوں نے کر دکھایا۔
وسیم اکرم نے عمران خان کی قیادت میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور بعد میں دونوں نے 92کے ورلڈکپ کی تاریخی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔عمران خان نے اپنے شاندار کیریئر میں 88ٹیسٹ میچز میں 3ہزار 807رنز بنائے، جس میں 6سنچریاں اور 18نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 362وکٹیں 22.81کی اوسط سے حاصل کیں۔ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 175میچز کھیلے، 3ہزار 709رنز بنائے اور 182وکٹیں حاصل کیں۔