تحریک انصاف اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کی کارروائی روک دی گئی

حال نیوز۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم پر اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ممبران نے تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیئے تھے۔ چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے اراکین کے استعفوں کی کارروائی روک دی ہے۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی مستعفی اراکین کے استعفوں سے متعلق ہونے والی کارروائی روکی تھی۔

سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے مستعفی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کاروائی روک دی،حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی اراکین سے متعلق یکساں پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی اراکین کی قائمہ کمیٹیوں کی چیرمین شپ اور ررکنیت سے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی۔

یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف ارکان کے قائمہ کمیٹیوں کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو فی الحال استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے مستعفی چیئرمینز اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی استعفوں کی منظوری کے انفرادی فیصلہ کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے فیصلہ کا انتظار کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق استعفوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے سے پہلے قائد ایوان سے مشاورت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.