کھلاڑی اپنا کیریئر خود ختم کرتا ہے کسی اور کے اختیار میں نہیں ہوتا، وقار یونس

حال نیوز۔۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ سابق فاسٹ باؤلر وقار ہونس کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنا کیریئر خود ختم کرتا ہے کسی اور کے اختیار میں نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہکسی کھلاڑی کا کیریئر تب ختم ہوتا ہے جب وہ خود اپنی توجہ کھو دے یا محنت چھوڑ دے۔ وقار یونس کا احمد شہزاد اور عمر اکمل کے کیریئر ختم کرنے سے متعلق الزامات پر کہنا تھا کہ کسی کا کیریئر ختم کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، میں نے صرف پی سی بی کو یہ مشورہ دیا تھا کہ دونوں کھلاڑی پہلے اپنی فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں صرف تبصرے تک محدود ہیں اور موجودہ کھلاڑیوں کی رہنمائی میں دلچسپی نہیں لیتا۔انکا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی کے کھلاڑی ایک دوسرے سے تجربہ شیئر کیا کرتے تھے لیکن آج کے سابق کھلاڑی میدان سے کٹ گئے ہیں، مجھے خوش قسمتی سے کوچنگ اور اصلاحی کردار ادا کرنے کے مواقع ملے۔وقار یونس کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد میں نے محمد عامر کی واپسی کے لیے کردار ادا کیا اور کوچز، محمد حفیظ، اظہر علی اور نجم سیٹھی کو آمادہ کیا کہ وہ عامر کو دوبارہ موقع دیں۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ عامر نے واپسی کے بعد شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم مکی آرتھر کے آنے کے بعد ٹیم کے حالات بدلے اور انگلینڈ کے دورے میں عامر کو سخت مقابلے کا سامنا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوتی ہے اور کسی بھی کھلاڑی کو واپسی سے قبل اپنی فارم فرسٹ کلاس کرکٹ میں ثابت کرنا ہوتی ہے، عامر کو مکمل حمایت اور موقع دیا گیا، لیکن وہ خود کو نظرانداز سمجھنے لگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.