فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کا دھوا، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد افراد گرفتار

حال نیوز۔۔۔۔۔اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کیلئے امدادی سامان اور اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے قافلے صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کی فوج نے بحری حملہ کر دیا۔ اسرائیل فوج کے حملے میں گریٹا تھنبرگ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ارکان کو اسرائیل کی آرمی کی جانب سے کھانا پیش کیا گیا جنہیں گرفتار افراد نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

اسرائیلی کی جانب سے امن کا پیغام اور غزہ کے متاثرین کیلئے امدادی لے کر جانے والے صمود فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی فوج کارروائیوں کیخلاف دنیا بھر میں سخت ردعمل سامنے آیاہے،مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہر ے شروع حو گئے ہیں، کولمبیا کے صدر نے فوری طور پر اسرائیلی سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا میں شامل 37ممالک کے 200سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سپین کے 30، اٹلی کے 22، ترکی کے 21اور ملائیشیا کے 12افراد شامل تھے۔ترجمان لوٹیلا کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کے باوجود گروپ کا مشن جاری ہے، اور جہاز اب بھی بحیرہ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے رواں دواں ہیں، ہمارے پاس تقریبا 30جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے ترجمان نے دنیا بھر کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دبا بڑھایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ ملوث ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے ان کارروائیوں کے بعد شدید بین الاقوامی ردِ عمل سامنے آیا۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.