حال نیوز۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے پہنچانے جانے والے معروف اداکار شارخ خان کی کامیابیوں کا سلسلے جاری ہے۔ انٹرنیٹ مودی ڈیٹابیس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان انڈیا کے سب سے نمایاں اداکار ہیں۔ آئی ایم ڈی بی کی یہ رپورٹ گزشتہ پانچ سال میں ریلیز ہونے والی فلموں کی دیکھ کر بنائی گئی ہے۔
شارخ خان نے 2000کی دہائی کے اوائل میں انڈین سینما پر راج کیا اور کنگ خان نے 2000سے 2004کے درمیان ریلیز ہونے والی 25سب سے مقبول فلموں میں سے 8میں مرکزی کردار ادا کیا۔کنگ خان کی مسلسل مقبولیت نے یہ یقینی بنایا کہ وہ ان سالوں میں بھی جب انکی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، آئی ایم ڈی بی کی مقبول سلیبریٹیز فہرست میں شامل رہیں، جبکہ وہ 2024کے ہر ہفتے میں ٹاپ 10میں بھی شامل رہے۔
بالی وڈ کے کنگ خان کی جانب سے انٹرنیٹ مودی ڈیٹابیس کی حالیہ جاری ہونے والی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق میرا مقصد ہمیشہ سے لوگوں کو بہترین تفریح فراہم کرنا اور اپنے کردار کے ذریعے عوام کا دل جیتنا رہتا ہے۔ لوگوں کی جانب سے ملنے والے پیار سے مجھے مزیر انرجی ملتی ہے اور اپنے کام کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس کے بدلے میں مجھے لوگوں کا بھرپور پیار اور سپورٹ ملتی ہے۔
اس حوالے سے ایک بیان میں کنگ خان نے کہا کہ یہ ان کے لیے حوصلہ افزا ہے کہ ان کی فلموں نے ناظرین پر جو اثر ڈالا وہ اب انکے سامنے ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اور کہانی سنانے کے ذریعے انکے دل جیتنا رہا ہے اور ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ سینما کی طاقت زبان اور ثقافت کی حدوں سے ماورا ہے۔