قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ2021 میں اسی پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن اب ٹیم مسلسل ہار رہی ہے کیونکہ اس کی باگ دوڑ محسن نقوی جیسے شخص کے ہاتھ میں دے کر پاکستان کرکٹ کو غیر مستحکم کر دیا گیا ہے۔ محسن نقوی دور میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل پانچویں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں آمد کے بعد سے پاکستان کی کرکٹ نے زوال کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024سے اب تک کھیلے گئے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دنیا میں سب سے بدترین ریکارڈ رہا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران 74ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جن میں سے اسے 42میں شکست ہوئی جو کہ ایک بدترین ریکارڈ ہے۔
محسن نقوی کے چیئرمجن بننے کے بعد پاکستان امریکا سے شکست کھا چکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں بھی پاکستان کو شکست ہو چکی، پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں بھی ناکام رہا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو آخری نمبر ملا۔ اس کے علاوہ صرف ایک سال میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست ہوئی۔