بلوچستان۔۔۔۔۔ کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ مزید 5 قیمتی جانیں نگل گئی

حال نیوز۔۔۔۔کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ مزید 5 قیمتی جانیں نگل گئی۔ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار گاڑی اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے ہے۔تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے میں قومی شاہراہ پر خوف ناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، ٹرک اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، کار سوار پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کار میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد سوار تھے، جو حادثے کے بعد موقع پر ہی د توڑ گئے، جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، فروٹ سے لدے ٹرک سے پھل زمین پر جاگرے،  ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شاہراہ کو کلیئر کرنا شروع کر دیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.