حال نیوز۔۔۔۔کوئٹہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 5افرادجان کی بازی ہار گئے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی نعشیں برآمد۔ 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کیو ڈی اے آفس کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جس کی شناخت محمد ابراہیم سکنہ سرکی قلعہ کے نام سے کی گئی اسی طرح موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے خیر محمد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پنجگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شاکر نامی شخص کو قتل کردیا۔ مولہ جھاری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذبیح اللہ کو قتل کردیا۔ اسی طرح منگچر کے علاقے سے ایک شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت محمد اسحاق کے نام سے کی گئی۔ نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔