احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر انتشار سے معاشی نقصان ہوتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

حال نیوز۔۔۔۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے،اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل “کشمیر بنے گا پاکستان”ہے۔

ترجمان پاک فوج نے پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کا جواب دیا۔ سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے، آزاد کشمیر میں تمام اشاریے بشمول تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں، اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی، 30فیصد سے زائد آزاد کشمیر کے لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.