انتظار کی گھڑیاں ختم، علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے طویل ملاقات

حال نیوز۔۔۔۔سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ملاقات کرا دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی۔

علی امین گنڈاپور اور عمران خان کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔وزیراعلیٰ کے پی کے نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک بانی پی ٹی آئی کیساتھ گزارا، عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خبیر پختونخواہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.