حال نیوز۔۔۔۔کرکٹ میں سیاست کو لانے پر پاکستان کے مایہ ناز سابقہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کرکٹ میں سیاست لانے پر نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیاہے۔
سابق کپتان نے اپنے بیان میں نریندر مودی کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ کا نتیجہ آیا تو اسکور بورڈ پر اسکور 0-7 تھا۔
ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد مودی نے ایکس پر اپنی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔