زبیر بلوچ سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے،مالک بلوچ

حال نیوز۔۔۔۔ سابق وزیراعلیٰ و سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر مالک بلوچ نے سابق چیئرمین بی ایس او پجار زبیر بلوچ کے گھر پر چھاپے اور فائرنگ کے نتیجے میں ان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین زبیر بلوچ ایک فعال سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے، اور جبری گمشدگیاں آئین و قانون کے خلاف اقدام ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہید زبیر بلوچ طلبا سیاست کو علمی اور فکری طور پر مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے اور وہ کسی روپوش حالت میں نہیں تھے، اگر انہیں سیکورٹی فورسز کو مطلوب سمجھا جاتا تو قانون کے مطابق گرفتار کیا جاتا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو صرف سیکورٹی کے نقطہ نظر سے نہیں بلکہ قومی اکائی کے تناظر سے دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے اور مزید غلط پالیسیوں کی اجازت وقت اور حالات نہیں دیتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.