حکومت عوام کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، رانا ثناء اللہ

حال نیوز۔۔۔۔ سینیٹر رانا ثناء اللہ مشیر وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،حکومت کی بہترین سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا،پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کیا، صوبائی حکومت نے سیلاب کے دوران 25لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو اپنا مہمان قرار دیا۔

وزیرِاعظم کے مشیر اور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فیصل آباد کے لیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں، یہاں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، یہاں میٹروبس کا پراجیکٹ اِسی سال مکمل ہوگا، عوام کوآسان سفری سہولت میسرآئیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.