ایک اور بھارتی بے ایمانی، سوریا کمار یادیو ٹرافی شوٹ کے لئے نہیں آئے

حال نیوز۔۔۔۔ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کھیل کو میدان جنگ بنا دیا ایشیاء کپ فائنل 2025ء کے موقع پر بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ کیلئے نہیں آئے۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ شوٹ کروایا۔

بھارتی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے بھارتی میڈیا کو پیغام دیا گیا کہ  ہمیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب  ٹرافی شوٹ کا نہیں کہا گیا تھا۔

فائنل ایشیا کپ  سے قبل پاک  بھارت کپتانوں کا ٹرافی شوٹ نہیں ہوا۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو   پاکستانی کپتان سلمان آغا کے ساتھ ٹرافی شوٹ کیلئے نہیں آئے۔بھارتی کپتان کے نہ آنے پر سلمان آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.