صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کو پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ بلوچستان کا صدر اور ایم این اے اختر بی بی کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن بلوچستان کے بیان کے مطابق مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی نزہت صادق نے کوئٹہ میں ایک تقریب میں انکو نوٹیفکیشن دیے اور امید ظاہر کی کہ صوبائی صدر شعبہ خواتین ونگ بلوچستان و صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ بلوچستان اختر بی بی کی لیڈرشپ میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام گھر گھر تک پہنچائےگی۔