چین ہمیشہ امن، تعاون، دوستی اور اتحاد کے ترقیاتی نظریات پر عمل پیرا رہا ہے، صدر کیوبا

:کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل حال ہی میں چین کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر دیاز کانیل نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے چین کے عالمی کردار اور ترقیاتی وژن کی کھل کر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو، دیگر انیشی ایٹوز کی تکمیل اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں جب گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا تو کیوبا نے فوراً کھل کر اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امن، تعاون، دوستی اور اتحاد کے ترقیاتی نظریات پر عمل پیرا رہا ہے۔

دیاز کانیل نے کہا کہ چین کے عملی اقدامات نے موثر حکمرانی، سائنس و جدت کی ترقی، ثقافتی و سیاحتی صنعت کو فروغ دینے سمیت کئی پہلوؤں میں رہنمائی فراہم کی ہے۔صدر دیاز کانیل نے چین کے سوشلسٹ ماڈل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے عوامی ملکیت اور غیر عوامی ملکیت پر مبنی معیشت کے باہمی تعلق کو جس دانش مندی سے سنبھالا ہے، وہ دیگر ترقی پذیر اور سوشلسٹ ممالک کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے نہ صرف نظریاتی سطح پر سوشلسٹ تعمیر کو تقویت دی ہے بلکہ عملی میدان میں بھی ایسے حل پیش کیے ہیں جو کیوبا جیسے ممالک کی ترقی کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.