ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کھیلا جائے گا

:ایشیا کپ کا فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان (کل) بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ ٹاکرا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے اور انہیں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، محمد نواز جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

بھارت کو سوریا کمار یادیو لیڈ کریں گے، شبمن گل، جسپریت بمراہ، ہاردیک پانڈیا، ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ گرین شرٹس نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور پاکستانی کھلاڑی اس بار ناکامیوں کا حساب برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کو ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ یہ میچ روایتی حریفوں کے درمیان ایک اور یادگار مقابلہ ثابت ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.