حال نیوز۔۔۔۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت۔ گوگل نے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا۔ گوگل کا یہ نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نیا پلان لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں طاقتور اے آئی ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ سب نہایت باکفایت قیمت پر دستیاب ہے۔
گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔جیمنائی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ کے لیے زیادہ گنجائش ہے، اس سے جیمنائی 2.5پرو تک مزید رسائی ہوگی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے، ویڈیو جنریشن ماڈل تک بھی رسائی ممکن ہوسکے گی۔