اکشے کمار نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو بہترین مشورے دے دیئے

حال نیوز۔۔۔۔ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار اکشے کمار نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر ننے مہمان کی آمد کے موقع پر انہیں بہترین مشورے دے ڈالے۔

اکشے کمار نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں کترینہ کیف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو انگلش اور پنجابی دونوں زبانیں لازمی سکھائے۔ اکشے کمار نے پوڈ کاسٹ میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر آنے والے ننے مہمان کیلئے اپنی نیک خواہشات، ڈھیر ساری دعائیں اور محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اکشے کمار کئی فلموں میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں اور انکی آن سکرین جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا رہا ہے اور دونوں نے کئی ایک ہٹ فلمیں دیں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.