ٹک ٹک بنانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری، ایک نیا فیچر متعارف

حال نیوز۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے یوزر کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس سے ویڈیو بنانے والے اب اُبھرتے ہوئے نئے رجحانات کو وائرل ہونے سے پہلے شناخت کر سکیں گے۔

 

یوزرز  اب یہ جان سکیں گے کہ کون سے عمر کے افراد اور علاقے کے لوگ ان کی ویڈیو کے ساتھ زیادہ مشغول ہیں، اس نئے فیچر میں کریٹ کا بٹن بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تخلیق کار فوراً نیا مواد تیار کر سکیں گے۔

 

ٹک ٹک میں شامل کیا گیا یہ ٹول بہت مددگار ہے، لیکن اس میں ایک۔مسئلہ بھی ہے کہ بہت سے یوزر ایک ہی موزو پر ویڈو بنائیں گے، جس سے ویڈیوز میں یکسانیت آ سکتی ہے۔

 

ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر یوزرز کو اپنی منفرد رائے دینے کا موقع فراہم کرے گا اور اس کا مقصد یوزر کو زیادہ مؤثر اور حکمت عملی سے مواد بنانے میں مدد دینا ہے۔

 

ٹک ٹاک کے اس نئے فیچر کے تحت یوزر کو ایسے موضوعات اور کی ورڈز دکھائے جائیں گے جو ان کے موجودہ مواد سے متعلق ہیں اور جو تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

 

ٹک ٹاک اپنے یوزرز کو ایسی ویڈیوز بھی دکھائے گا جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ کون سا مواد زیادہ مقبول ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.