دادو; قربان کھوسو
سیکریٹری کالجز شہاب کمر انصاری کا ڈگری کالج دادو کا دورہ، جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت گورنمنٹ ڈگری کالج دادو کو آج ایک اہم اعزاز حاصل ہوا جب سیکریٹری کالجز، محترم شہاب قمر انصاری نے ادارے کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
اس دورے کا مقصد کالج کی تعلیمی و غیرنصابی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور جشنِ آزادی 2025 کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنا تھا۔ محترم سیکریٹری نے کالج کی شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی، جس میں اساتذہ، طلبہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا جس میں تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلوز اور دیگر خوبصورت پرفارمنس شامل تھیں۔ طلبہ نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جسے مہمانِ خصوصی سمیت تمام شرکاء نے خوب سراہا اپنے خطاب میں جناب شہاب قمر انصاری نے کہا کہ:
نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، اور کالجز ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بہترین ادارے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج دادو کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیاں قابلِ تحسین ہیں۔کالجز صرف تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قومی تعمیر کے سنگِ بنیاد ہیں، اور میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آزادی کی قدر کریں اور اس کے ثمرات کو نسل در نسل محفوظ رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔آئیں! ہم سب مل کر وعدہ کریں کہ ہم پاکستان کو ایک سرسبز، تعلیم یافتہ اور روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے ڈائریکٹر کالجز، پروفیسر مصطفیٰ کمال کا جشنِ آزادی کے موقعے پے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔ یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم اپنی آزادی کی حفاظت کریں گے، اپنے نوجوانوں کو تعلیم، کردار اور شعور سے آراستہ کریں گے، اور پاکستان کو ترقی، امن اور وحدت کا گہوارہ بنائیں گے۔
پرنسپل کالج، پروفیسر محمد عرفان کلہوڑو نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے نے کالج کے عملے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ہے، اور ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر سیکرٹری کالجز شہاب قمر انصاری نے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیے۔
Comments are closed.