132 کے وی گرڈ اسٹیشن غلٰنی میں ضروری تکینکی کام کی غرض سے16، 17 اور 18 اگست کو صبح 08:00 بجے سے سہ پہر 04:00 بجےتک بجلی کی فراہمی بند رہیگی

پشاور12 اگست ،2025: 132 کے وی گرڈ اسٹیشن غلٰنی میں ضروری تکینکی کام کی غرض سے16، 17 اور 18 اگست کو صبح 08:00 بجے سے سہ پہر 04:00 بجےتک بجلی کی فراہمی بند رہیگی تا کہ بجلی کے نظام میں بہتری لائی جاسکے۔

آج یہاں جاری ٹیسکو کی پریس ریلز کے مطابق، اس مرمت کی وجہ سے 11 کے وی مسلم فرنس، 11 کے وی گل من شاہ فرنس، 11 کے وی لکڑائی-1، 11 کے وی لکڑائی-11، 11 کے وی غلنی، 11 کے وی حوازئے، 11 کے وی یوسف خیل -1، 11 کے وی یوسف خیل – 11، 11 کے وی شاتی خیل، 11 کے وی کوز گنداب، 11 کے وی غلنی ہسپتال، 11 کے وی شاتی خیل ماربل اور 11 کے وی غلنی بازارفیڈر سے منسلک علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔

بجلی کی بہتر ترسیل و بحالی کے کام کی وجہ سے صارفین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑئے گا۔ ٹیسکو اس سلسلے میں لوگوں کی تکلیف پر معزرت خواہ ہے۔

You might also like

Comments are closed.