اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
11کاروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.673 کلوگرام منشیات برآمد۔
*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*
فیض آباد بس اڈہ کے قریب 2 مسافروں سے 3 کلو چرس اور 100 گرام آئس برآمد ۔ملزمان گرفتار ۔
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
*دیگر کاروائیاں*
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 378 گرام کوکین اور 417 گرام آئس اور 84 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ۔ملزم گرفتار
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 3.810 کلو کپڑوں میں جذب شدہ آئس برآمد ۔ملزم گرفتار ۔
چاندنی چوک راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 12.160 کلو آئس برآمد ۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو آفس میں آسٹریلیا جانے والے پارسل سے برتنوں میں چھپائی گئ 1.154
کلو افیون برآمد ۔
والٹن روڈ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 6 کلو افیون اور 3 کلو چرس برآمد۔ملزم گرفتار
سبزی منڈی اسلام آباد کے قریب بس میں سوار مسافر خاتون سے 3.6 کلو چرس برآمد ۔ملزمہ گرفتار
یونیورسٹی روڈ پشاور میں گاڈی سے 3 کلو آئس اور 2.4 کلو چرس برآمد ۔ملزم گرفتار ۔
چمن موڑ ِرنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 4 کلو ہیروئن برآمد ۔2 ملزمان
حاجی کیمپ پشاور میں گاڑی سے 1 کلو ہیروئن اور 570 گرام کپڑوں میں جذب شدہ آئس برآمد ۔ملزم گرفتار
کوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد ۔ملزم گرفتار ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.