ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی نے محلہ عالم پناہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے جلوس کے روٹس اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی نے محلہ عالم پناہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے جلوس کے روٹس اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ڈی ایس پی صدر ذوالفقار احمد ،سی ای او ایم سی خوشاب اوردیگر محمکوں کے افسران کے علاوہ سید مجاہد شاہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سی ای او ایم سی خوشاب،اور ستھرا پنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے جلوس کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ ڈی پی اور خوشاب عمارہ شیرازی نے کہا کہ محرم الحرام کی طرح چہلم پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں شہر میں مختلف جلوسوں کے روٹس جن میں پرانا چوک خوشاب، گلی شیرازیاں والی مسجد مین بازار اور مرکزی جامع مسجد مین بازار خوشاب کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد خطیب کے منتظمین سے ملاقات کی ۔مرکزی جامع مسجد کے خطیب اور منتظمین نے چہلم کے جلوس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ شر پسند عناصر اور مشکوک سر گرمیوں پر مکمل نظر رکھی جائے۔ کوئی مشکوک افراد نظر آئے تو 15 یا ایمر جنسی کنٹرول روم کو فوری اطلاع کریں۔ شہر کا امن وامان خراب کرنے والے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نےکہاکہ امن کے پیغام کو عام کریں اور ہم سب کو چاہیے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام پرامن گزارنے کے لئے ہر فرد اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

You might also like

Comments are closed.