ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایکسیئن پی ایچ ای خضدار انجینیئر عبدالروف قبمرانی کی کاوشوں کے نتیجے میں خضدار شہر میں ساڑھے تین لاکھ لیٹرز پانی کی گنجائش رکھنے والے ٹینک کی مرمت مکمل ہو چکا ہے

خضدار10 اگست. ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایکسیئن پی ایچ ای خضدار انجینیئر عبدالروف قبمرانی کی کاوشوں کے نتیجے میں خضدار شہر میں ساڑھے تین لاکھ لیٹرز پانی کی گنجائش رکھنے والے ٹینک کی مرمت مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی شہر کو صاف پانی کی فراہمی آغاز کیا جائے گا، اس منصوبے کے نتیجے میں شہر کی بڑی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی جو کہ مقامی باشندوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی یہ اہم منصوبہ ضلعی انتظامیہ سربراہ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی سرپرستی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر ایکسیئن انجینیئر عبدالرؤف قمبرانی کی انتھک کوششوں اور ذاتی دلچسپی سے پایہ تکمیل تک پہنچا، پانی کے ٹینک تقریباً ساڑھے تین لاکھ لیٹر سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور اسے ڈی پی سی کے قریب پہاڑی کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے، جو پانی کی تقسیم کے لیئے ایک مثالی مقام ہے اوراس منصوبے سے نہ صرف پانی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ شہریوں کے معیار زندگی میں بھی بہتری آئے گی، مقامی آبادی نے اس عوامی فلاح کے اقدام کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سربراہ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایکسیئن پی ایچ ای خضدار انجینئر عبدالرؤف قمبرانی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ٹینک کے فعال ہونے سے خضدار کے کئی علاقوں میں پانی کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، اور یہ منصوبہ شہر کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پی ایچ ای انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.