سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نے 14 اگست کے سلسلے میں ضلع خوشاب میں تیاریوں کے حوالے سے کشمیر پارک جوہرآباد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل، سی ای او ایم سی جوہرآباد حرا جاوید بلوچ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ساجد منیر کلیار کو سی ای او ایم سی خوشاب اور جوہر آباد نے 14 اگست کے پروگرام اور دیگر تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نےکہاکہ 14 اگست کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس عوامی نمائندے، انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد بھر شرکت کرے گی۔ انہوں نےکہاکہ وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں مورخہ 14 اگست کے سلسلے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے سی ای او ایم سی سمیت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ 14 اگست کی تیاریوں میں کسی قسم کمی نہیں رہنی چاہیے۔ اس موقع اے ڈی سی جی ساجد منیر کلیار نے جشن یوم آزادی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈیوٹیاں بھی تفویض کیں ۔
Comments are closed.