سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سب انسپکٹر ملک امجد حسین کہاوڑ کی بطور انسپکٹر موٹروے پولیس پروموشن ،عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹرز کی انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی کے احکامات صادر کردئیے گئے ہیں۔ ترقی پانے والوں میں 09خواتین سب انسپکٹر ز بھی شامل ہیں۔ ترقی پانے والے ملک امجد حسین کہاوڑ کاتعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوں جمالی بلوچاں سے ہے۔ وہ کہاوڑ برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر کی ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد ہے۔آئ جی موٹروے پولیس نے احکامات جاری کرتے ہوءے کہا ہے کہ ترقی پانے والے افسران محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں۔ ترقی پانے والے افسران پوری لگن، ایمانداری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ عوام کی بھر پور خدمت کریں ۔
Comments are closed.