اسپیکر قومی اسمبلی کا سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

اسلام آباد، 7 اگست، 2025:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی انچارج پی ٹی وی ورلڈ سید نمود مسلم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سید نمود مسلم کے نام جاری تعزیتی پیغام میں سید نمود مسلم اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکتا۔غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

You might also like

Comments are closed.