نئی تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) نئی تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ⁠دفتر پولیس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے انہیں ویلکم کیا۔ پولیس افسران سے تعارفی میٹنگ کاانعقاد کیا گیا، نئ ڈی پی اوخوشابنے دفتر پولیس کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے ، عوام الناس کو میرٹ کی بنیاد پر بروقت انصاف کی فراہمی اور ضلع کو کرائم فری بنانے کا عزم لے کر آئی ہوں  اور فورس کی ویلفیئر بھی میری ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی پی او خوشاب نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکاران جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔

You might also like

Comments are closed.