افضل آرٹ گیلری کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل میں آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

لاہور (پ۔ر): افضل آرٹ گیلری کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل میں آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد۔ مہمان خصوصی سعديه مقصود پبلک ریلیشن افسر آثار قدیمہ و عجائب گھر حکومت پنجاب اور رازی احمد چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل و دیگر نے ایگزیبیشن کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں مریم صغیر، شيبہ ضيا، فضہ محبوب، صوبيہ محمود، راحيلہ اويس، تنزيلہ ابرار، اجالہ نعيم، فاطمہ حسين، سلمیٰ حميد، سحر گل و ديگر 50 سے زائد فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن پاروں کے متعلق ناظرین کو آگاہی دی۔ اس موقع پر محترمہ سعدیہ مقصود پبلک ریلیشن افسر آثار قدیمہ و عجائب گھر حکومت پنجاب نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے نمائش میں پیش کردہ زیادہ تر فن پارے عورتوں کے احساسات کی عکاسی کرتے نظر آ رہے ہیں، یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے فنکار چاہے وہ پینٹنگس سے وابستہ ہیں یا اسٹیج، ریڈیو، ٹی وی پر آتے ہیں اپنے سماج کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں، دنیا میں وہی سماج ترقی کرتا ہے جس کے فنکار و شعراء اپنی تخلیقات میں تبدیلی کا پیغام پیش کرتے ہیں۔ اس عصری دور میں ہمارے یہ نوجوان فنکار امید کی وہ کرن ہیں جو روشنی کے مینار بنیں گے۔
مہمان خصوصی رازی احمد چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل نے کہا کے آرٹ کی خدمت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، آرٹ کاؤنسل کے دروازے فنکاروں کیلیے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے میاں افضل جاوید کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہمارے سماج کو ایسے لوگوں کی بہت ضرورت ہے جو اس طرح کے پروگرامس ترتیب دیکر فن کی خدمت کریں اور فنکاروں کے فن پاروں کو اجاگر کریں۔ امید ہے میاں افضل جاوید اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے ملک کے دیگر شہروں میں بھی ایسے پروگرامس منعقد کرتے رہیں گے۔
پینٹگس کی اس نمائش میں نامور مہمانوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کے فن کی تعریف کی۔
افضل آرٹ گیلری کی جانب سے اس موقع پر تمام شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں اور مہمانانِ گرامیوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ یہ نمائش آج بھی جاری رہے گی۔

You might also like

Comments are closed.