مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن وچیئرپرسن ویمن پارلیمانی کاکس محترمہ نثارہ عباسی کی زیر صدارت ویمن پارلیمانی کاکس کا اجلاس

 مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن وچیئرپرسن ویمن پارلیمانی کاکس محترمہ نثارہ عباسی کی زیر صدارت ویمن پارلیمانی کاکس کا اجلاس کمیٹی روم آزاد جموں و کشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ویمن پارلیمانی کاکس کی ممبران  وزراء حکومت محترمہ تقدیس کوثر گیلانی، محترمہ امتیاز نسیم اور معاون خصوصی برائے وزیر اعظم آزاد کشمیرمحترمہ صبیحہ صدیق  نے شرکت کی۔اجلاس میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور معاشرے میں خواتین کو یکساں حقوق دلانے،  خواتین کو ہراساں کرنے اور گھریلو تشدد جیسے جرائم کو کم کرنے پر غور کیا گیا۔خواتین میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام اور انکے سدباب کے لئے تجاویز زیر بحث لائی گئیں۔سیاست میں خواتین کی نمائندگی بڑہانے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا. اسمبلی میں خواتیں کی سیٹیں بژہانے َاور جنرل الیکشن میں خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے زریعے تمام سیاسی جماعتوں کو پاپند کئے جانے کے اقدامات کے بارے میں کاروائی کی ضرورت ہے تا کہ خواتین براہ راست الیکشن میں حصہ لے سکیں۔

You might also like

Comments are closed.