ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

پریس کلب مکلی کے جنرل سیکریٹری صحافی عزیز جوکھیو پر حملہ کرکے زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 اگست 2025 کو صبح کے وقت 11:00 بجے پر درگاہ شاہ گوھر گنج کے قریب عبدالغفور، اسلم، سلیم اور رمضان والوں پریس کلب مکلی کے جنرل سیکریٹری صحافی عبدالعزیز جوکھیو پر لوہی سریوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ جس کو فوری طبی علاج کے لیے سول ہسپتال ٹھٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔ جس پر ایس ایس پی ٹھٹہ نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ کو قانونی کارروائی کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردی تھی۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی بمعہ اسٹاف نے اطلاع ملنے پر شاہجان مسجد ٹھٹہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے صحافی عزیز جوکھیو پر حملہ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم عبدالغفور ولد عبدالرشید کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم و دیگر ملزمان کے خلاف صحافی عبدالعزیز جوکھیو کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ نمبر 276/2025 سیکشن 324, 341,114, 337A(1), F(1), 34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کردیا گیا ہے۔

مزید ملزمان کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

You might also like

Comments are closed.