خضدار5اگست ۔ یومِ شہداء پولیس پر پروقار تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت پولیس لائن خضدار میں یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شہداء کے اہلخانہ کو تحائف اور نقدی رقم دی گئی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ افسران نے یادگارِ شہداءپر پھول رکھے اور ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی تقریب میں ڈی آئی جی پولیس قلات رینج عبدالحمید کھوسہ، ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر اور شہداءکے ورثاء شریک ہوئے ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کھوسہ نے کہا کہ خضدار کے 24 پولیس جوان وطن پر قربان ہو چکے ہیں اور بلوچستان میں امن قائم رکھنا پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور مزید دینے کے لیے بھی تیار ہیں انہوں نے کہا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ شہداء پیکج میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس کا مورال بلند ہے بعد ازاں پولیس کے افسران اور جوانوں نے بھی شہداء کے گھر گھر جاکر شہداء کے ورثاء کو حوصلہ دیا اور اظہار ہمدردی کیا شہداءکے بچوں میں میٹھائیاں اور کھلونے تقسیم کئے۔
Comments are closed.