گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ استحصالِ کشمیر نہایت عقیدت، جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

گوادر، 5 اگست۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں یومِ استحصالِ کشمیر نہایت عقیدت، جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔تقریب میں طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں کالج کی پرنسپل صاحبہ اور لیکچرارز نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی، اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پروگرام میں طالبات کے مابین مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں شریک طالبات نے نہ صرف کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کیا بلکہ ان کی ثابت قدمی اور حوصلے کو زبردست الفاظ میں سراہا۔تقریب کے بعد کالج کے احاطے میں ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے اور بھارت کے مظالم کی مذمت کی گئی۔پروگرام کا اختتام ایک پراثر دعا سے کیا گیا، جس میں کشمیر کی آزادی، کشمیری عوام کی سلامتی، اور خطے میں دیرپا امن کے لیے دعا کی گئی۔

You might also like

Comments are closed.